مزید خبریں

بارکھان ،ہیضے کی وبا سے اسپتال بھرگئے ،2 افراد جاں بحق

کوہلو(این این آئی) ضلع بارکھان میں گزشتہ روز اچانک ایک بار پھر سے ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بارکھان کے شہری اور نواحی علاقوںمیں گزشتہ روز ایک بار پھر سے ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی جس میں سیکڑوں افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں بارکھان سمیت ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے اسپتالوں میں ریفر کردیا گیا ہے جبکہ ہیضہ سے 6سالہ بچہ احمد خان اور صدف حیات جاں بحق ہوگئے ہیں جن کے ورثا کے مطابق ان کی حالت اتنی غیر ہوگئی کہ وہ اسپتال بھی نہیں پہنچ سکے تاہم دوسری جانب ضلع کے شہری اور قریبی نواحی علاقوں سے ہیضہ سے متاثرہ مریضوں کی بڑی تعداد نے سرکاری و نجی اسپتال کا رخ کرلیا جہاں سرکاری اسپتال میں طبی عملہ اور بنیادی سہولیات ناپید ہونے کی وجہ سے مریضوں کیلیے جگہ کم پڑ گئی مریضوں نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دست ،الٹی کی شکایات اور علامات ہیں تاہم اسپتال میں بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کے نتیجے میں انہیں ملتان اور ڈی جی خان کی جانب روخ کرنا پڑ رہا ہے جس سے جہاں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا وہی اضافی اخرجات بھی برداشت کرنے ہوں گے ضلع سے مریضوں کی بڑی تعداد ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور دو درجن کے قریب مریض اپنا علاج معالجہ ڈسٹرکٹ اسپتال بارکھان میں کررہے ہیں ڈاکٹر امان اللہ کھیتران کے مطابق ہیضہ کی بیماری اچانک گرم موسم اور کئی علاقوں میں آلودہ وگرم پانی پینے کی وجہ سے پھیلی ہے جس میں مریضوں کے علاج کیلیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جبکہ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے بھی وباء سے متاثرہ مریضوں کا فوری نوٹس لیکر ہنگامی بنیادوں پر صوبائی و ضلعی متعلقہ اداروں کو مریضوں کیلیے ہر ممکن علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے اور کوئٹہ سے میڈیکل ٹیم روانہ کرنے کے ہدایت جاری کیے ہیں۔