مزید خبریں

دریا میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کی نعش مل گئی

سکھر ( نمائندہ جسارت )سکھر روہڑی کو ملانے والے لینس ڈائون برج سے دریا میں چھلانگ لگانے والے نامعلوم نوجوان کی لاش مل گئی، چہرے پر زخموں کے نشان اور پینٹ شرٹ پہنی ہوئی ہے۔ شناخت کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، علاوہ ازیں دو روز قبل بیروگاری سے تنگ نوجوان کی خودکشی کی کوشش کی جسے تشویشناک حالت اسپتال منتقل کیا گیا، لواحقین کا کہنا ہے الطاف شر کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور وہ کافی عرصے سے بیروزگار ہے، متاثرہ شخص کو انتہائی تشویش ناک حالت میں روہڑی کے تعلقہ اسپتال منتقل منتقل کیا گیا تاہم روہڑی تعلقہ اسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی کے سبب متاثرہ شخص کو سکھر سول اسپتال برنز وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی نیو پنڈ بدرالدین کالونی کے رہائشی پچیس سالہ نوجوان نعمان نے بھی مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر گلے می پھندا ڈال کر کے خودکشی کی تھی ،خودکشی کی تیسرا افسوسناک واقعہ ہے، دریائے سندھ لینس ڈاؤن پل سے نوجوان نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ، غربت،مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ نیو پنڈ کے نوجوان نعمان عباسی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی۔