مزید خبریں

ٹنڈو الہیار: گھریلو پریشانیوں کے سبب نوجوان نے خودکشی کر لی

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت)خانزادہ کالونی کے رہائشی 30سالہ نوجوان عاشق علی کوریا پٹھان نے گھر یلو پر یشانیوں کے سبب گزشتہ شب گھر میں رکھی پستول کی گولی سر مار کر ہمیشہ کے لیے زندگی کا خاتمہ کر لیا، مکینوں نے نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے نازک حالت میں سول اسپتال حیدر آباد روانہ کر دیا نوجوان حیدر آباد جاتے ہو ئے زخموں کے تاب نہ لاتے ہو ئے ٹنڈوجام میں جاں بحق ہو گیا۔