مزید خبریں

امپورٹڈ حکومت عوام کو مہنگائی سے کچل رہی ہے،عمران خان

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوا م کو مہنگائی سے کچل رہی ہے ،بدمعاشوں کا ٹولہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں،یہ ٹولہ عوام کے گیارہ سو ارب چوری کر رہا ہے ،عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہونے اور مکمل سیاسی اور اقتصادی تباہی میں معمولی سا وقت درکار ہے ،امپورٹڈ حکومت اور ان کے حامیوں کو واضع پیغام دیتا ہوں کہ مکمل تباہی سے بچنے کا واحد راستہ منصفانہ اور آزادانہ انتخابات ہیں ۔