مزید خبریں

آڈیو‘ وڈیو لیک کرنا غیر قانونی، غیر اخلاقی عمل ہے، فیاض چوہان

لاہور (صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 2 پرائیویٹ افراد کی آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی، غیر قانونی اور غیر انسانی عمل ہے، آڈیو اور وڈیو لیک کرنے والی سیاست عمران خان کے مشن کا راستہ نہیں روک سکتی۔ پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے آڈیو لیک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پریڈ گرائونڈ کا کامیاب جلسہ آڈیو لیک کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، راولپنڈی اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں نے جلسے میں شرکت کرکے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، آڈیو لیک کا حال بھی توشہ خانہ اور دیگر الزامات کی طرح ہوگا۔ عمران خان پوری جرات اور دلیری سے انجمن غلامان امریکا کا مقابلہ کر رہے ہیں، امریکی سازش کا شکار ہونے والے لوٹے غدار نہیں تو کیا ٹیپو سلطان کہلائے جائیں؟۔