مزید خبریں

فرح گوگی کا صوبائی وزراء کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

لاہور(نمائندہ جسارت) سابق خاتونِ اوّل بشری بی بی کی سہیلی فرح گوگی نے پنجاب کے وزرا عطا تارڑ اور ملک احمد خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔انہوںنے صوبائی وزرا کی پریس کانفرنس میں عائد الزامات کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیا۔فرح گوگی کے وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ عطا تارڑ کے خلاف ہتک عزت کا دعوی سول عدالت میں دائر کیا جا رہا ہے کیونکہ صوبائی وزرا نے جس پلاٹ سے متعلق الزام لگایا جا رہا اْسے قانونی تقاضے پورے کر کے خریدا گیا۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اس معاملے سے عمران خان اور سابقہ خاتون اول بشری بی بی کا کوئی تعلق نہیں ہے، یہ سارا معاملہ عمران خان اور اْن کی اہلیہ کو بدنام کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔