مزید خبریں

پنجاب حکومت کا فرح گوگی کو واپس لانے لیلیے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان

لاہور(نمائندہ جسارت) حکومت پنجاب نے سابق خاتون اوّل بشری بی بی کی سہیلی فرح گوگی کو وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ اور وزیر قانون ملک احمد خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرح گوگی کے خلاف چارج شیٹ جاری کی اور کہا کہ عمران خان انہیں واپس لائیں۔عطا تارڑ نے الزام عاید کیا کہ فرح گوگی نے 10 ایکڑ کا انڈسٹریل پلاٹ جو کہ 60 کروڑ روپے مالیت کا تھا وہ صرف 8کروڑ 30 لاکھ روپے میں اپنے نام کرایا، اْن کے شوہر احسن جمیل نے جعلی بینک گارنٹی لے کر پلاٹ اپنے نام منتقل کرایا جب کہ بشریٰ بی بی بنی گالہ میں بیٹھ کر اس سارے معاملات کو ڈیل کرتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے چور ہیں، عمران خان کی کرپشن پر تو نیٹ فلیکس سیریز بنے گی کیوں کہ وہ فرح گوگی، بشری بی بی اور جمیل گجر کی ٹرائیکا کے سربراہ عمران خان ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان فرح گوگی اور اس کے خاوند کو واپس لائیں، ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جارہے ہیں، آپ کا کوئی ڈاکا 50 کروڑ سے کم کا نہیں، آپ کی کرپشن سامنے آتی ہے تو آپ فوج کو برا بھلا کہنا شروع کردیتے ہیں اور اداروں پر حملے شروع کردیتے ہیں۔