مزید خبریں

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے 5طلبہ بھی جاں بحق ہوئے

کوئٹہ ( نمائندہ جسارت )اس حادثے میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے جاں بحق ہونے والے طلبہ میں عتیق خان ، محمد نواز، انوار الحق، محمد ادریس اور علاالدین شامل ہیں جبکہ اورنگزیب خان اور سادات خان شدید زخمی ہیں۔ عتیق خان، محمد نواز اور علاوالدین کے لیے سفر منفرد حیثیت رکھتا تھا کہ وہ وہ اپنی ڈگریاں مکمل کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقوں کو جا رہے تھے۔ عتیق خان اور علاوالدین نے شریعہ اینڈ لا میں اپنی ڈگریاں مکمل کی تھیں ۔ضلع ژوب کے رہائشی محمد نواز معاشیات میں اپنا آخری امتحان دے کر فارغ ہوئے تھے جبکہ انوارالحق بھی بی ایس اکنامکس کے پانچویں سیمسٹر میں تھے ۔محمد ادریس سوشیالوجی میں بی ایس کر رہے تھے۔