مزید خبریں

ڈی سیٹ اراکین پنجاب اسمبلی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے ڈی سیٹ اراکین پنجاب اسمبلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کل درخواستوں کی سماعت کرے گا۔پنجاب کے منحرف ارکان صوبائی اسمبلی کی نااہلی کے خلاف درخواستیں عدالت عظمیٰ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر بھی 3رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ عائشہ نواز اور عظمیٰ کاردار سمیت دیگر 7اراکین نے الیکشن کمیشن کا ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے ریفرنس دائرکیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے 25منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کیا تھا۔