مزید خبریں

ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمن کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا

لاہور(صباح نیوز) لاہور اتفاق اسپتال کے ڈاکٹرز نے زیر علاج جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا اتفاق اسپتال میں دوسر ے روز بھی علاج جاری رہا،ان کے ضروری ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ۔ مولانا فضل الرحمن جگر اور پھیپھڑوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز نے ان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمن لاہور اتفاق اسپتال میں داخل ہوئے۔