مزید خبریں

عید پر لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوسکتی ،خرم دستگیر نے خبر دار کردیا

گوجرانوالہ(صباح نیوز)وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ عید پر لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی تاہم بجلی کی لوڈشیڈنگ میں واضح کمی ہوگی، وزیراعظم آئندہ چند روزمیں سولر پروجیکٹ کا اعلان کریں گے،سرکاری عمارتوں کو درجہ بہ درجہ شمسی توانائی پر منتقل کریں گے۔ اتوار کو گوجرانوالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ ایک فارمولے کے تحت ہوتی ہے ، بل دینے والے فیڈز پر لوڈشیڈنگ کم جبکہ بل نہ دینے پر لوڈشیڈنگ ہوگی، 5800میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے نہ چل سکے، 30 جون کو سب سے زیادہ 30ہزار میگا واٹ بجلی کی ریکارڈ طلب ظاہر ہوئی۔ خرم دستگیر خان نے کہا کہ اب تک جتنے بھی بجلی کے منصوبے شروع ہوئے تھے ان کو نواز شریف نے شروع کیا، کراچی میں بھی 2 بجلی کے منصوبوں کا آغاز ہوا ہے جبکہ 720میگا واٹ کے پاور پلانٹ نے 29جون سے اپنا کام شروع کر دیا ہے، بجلی بحران میں وقت پر ایندھن نہ خریدنے جانے کی مجرمانہ غفلت شامل تھی، وقت پر پروجیکٹ نہ چلانے میں عمران خان حکومت کی نااہلی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں آج جو بھی چیلنجز ہیں وہ ان ڈکیتوں کی حکومت کی وجہ سے ہے جس کے سربراہ عمران خان ہیں۔