مزید خبریں

عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی،خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے اپنے الزامات پر معافی مانگ لی ہے، جس کا تمام ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق
وزیردفاع نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما نے ڈونلڈ لو سے ملاقات کی اور امریکی حکومت سے معافی مانگ کر سلسلہ وہیں سے شروع کرنے کی درخواست کی جہاں سے ٹوٹا تھا۔ خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی امریکی حکومت سے معافی تلافی کی تمام تفصیلات اور شواہد ہمارے پاس آچکے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکا کے خلاف نعرے لگانے والے کی ہوا نکل گئی ہے اور اب وہ امریکا کے پیر پکڑ رہا ہے، عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے، سلسلہ وہیں سے شروع کیا جائے جہاں سے ٹوٹا تھا۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے امریکی سفارتکارکوپیغام دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔