مزید خبریں

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب ‘ 5 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس( آج)پیر کو طلب کرلیا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا وفاقی کابینہ کے ارکان کو بھجوا دیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں لوڈ منیجمنٹ پلان پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کے آڈٹ کے لیے آڈیٹرز کا تقرر بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 13 جون کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔کابینہ کی لیجسلیٹو کمیٹی کے 29 جون کے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔