مزید خبریں

پختونخوا نے وفاق سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں حق مانگ لیا

اسلام آباد (صباح نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے پیڑولیم لیوی کی مد میں اپنا حق مانگ لیا، صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ پیٹرولیم میں وفاق نے صوبوں کے حق پر ڈاکا ڈالا، جو صوبے زیادہ پیٹرول پیدا کرتے ہیں ان کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں حصہ ملنا چاہیے، صوبوں کو اپنے ترقیاتی بجٹ پر بہت بڑا کٹ لگانا پڑے گا، متعلقہ فورم پر معاملہ اٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ جس شخص کو اسلام آباد پولیس نے جلسہ گاہ سے گرفتار کیا اس کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے، وفاقی پولیس کی جانب سے تحقیقات کی رپورٹ ابھی نہیں ملی۔