مزید خبریں

عمران خان فرح گوگی کی کرپشن اور چوری کا جواب دیں،حافظ حمداللہ

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر جارج بش کی کامیابی پر نفل پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن جھاڑ رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران نیازی فرح گوگی کے حوالے سے اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور چوری کا جواب دیں۔ حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان مولانا فضل الرحمن پر تنقید سے پہلے قوم کو یہ بتا دیں کہ آپ کے بچے کہاں ہیں اور کس سے تربیت پا رہے ہیں؟۔ ترجمان پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ عمران خان نے ٹرمپ کے کہنے پر کشمیر نریندر مودی کے حوالے کیا اور کلبھوشن کو این آر او دیا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان ملک سے بھاگ جاتے مگر لندن اور امریکا میں جیل جانے کا خطرہ ہے۔آصف زرداری پرالزام لگانے سے قبل عمران خان اپنے والد کی کرپشن کی صفائی دیں، پختونخوا کا پیسہ لوٹ کر عمران خان کے جلسے کیے جا رہے ہیں۔