مزید خبریں

سازشی بیانیہ نہیں عوام کی خدمت چلے گی‘ حمزہ شہباز

لاہور (آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سازشی بیانیہ نہیں عوام کی خدمت چلے گی طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم پھر شروع ہورہی ہے۔عام آدمی کی حالت زار بدلنے کے لیے تما م تروسائل بروئے کار لا رہے ہیں،مشکلات سے نہیں گھبراتے،مسائل پر قابو پا کر دم لیں گے۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ اللہ نے مخلوق کی خدمت کا موقع دیا،وقت ضائع کیے بغیر سرگرم عمل ہیں، عوام کی مشکلات اور دکھوں کا احساس ہے اسی لیے کابینہ نہ ہونے کے باوجود فوری طور پر 200ارب سبسڈی دیکر آٹا سستا کیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ تحصیل اور ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں مفت ادویات دستیاب  ہیں،کینسر مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے،سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی کو بہتر بنا رہے ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ مزدور کے لیے کم از کم اجرت 25ہزار مقرر کر دی،مہنگا ئی پر قابو پانے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کردیا گیا،سیف سٹی کیمروں کی بحالی سے امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اللہ کی رضا کے لیے مخلوق خدا کی خدمت ہی میرا منشور ہے۔