مزید خبریں

سگریٹ کا ایک پیکٹ کم ازکم 4 ڈالر کا ہونا چاہیے، خورشید شاہ

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سگریٹ سے اتنا تو ٹیکس وصول کرنا چاہیے کہ جس سے ہیلتھ بجٹ نکلے، ایک پیکٹ کم از کم 4 ڈالر کا ہونا چاہیے، جو افورڈ نہیں کرسکتا نہ لے، یہ تو اور اچھا ہے، اچھا ہے لوگ بیماریوں سے بچیں گے، صحت پر اربوں، کھربوں خرچ نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر وڈیو بیان میں کیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج سگریٹ کا ایک پیکٹ چارڈالر کردو آپ کو200ڈالرز مل جائیں گے، سگریٹ ہمارے پاس ایک ایسی انوکھی چیز ہے کہ انسان جو چیزیں کھانے پینے کیلیے استعمال کرتا ہے اس سے بھی اہم ہے کیونکہ ہم اس کے اوپر ٹیکس نہیں لگاتے۔ آسٹریلیا میں اچھے سگریٹ کا پیکٹ 27 ڈالر کا ہے، آسٹریلیا کو چھوڑ دیں ، بھارت میں 4 ڈالر کا ہے جبکہ ہمارے پاس 1.25 ڈالر کا ہے۔ جتنی چیزیں ہیں ان میں کم سے کم ٹیکس اسی پر لگا ہے، دوائوں پر 400 فیصد، گوشت، دودھ اور پیٹرول پر 300 سے 400 فیصد ٹیکس لگا ہے لیکن سگریٹ پر 10سے 15 فیصد ٹیکس لگاہے۔