مزید خبریں

حسین محنتی ودیگر کاڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعا ت مجاہد چنا نے امریکا میں اسیر قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ ماجدہ عصمت صدیقی کے انتقال پر گھرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت،درجات کی بلندی اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔