مزید خبریں

محمد حسین محنتی کا عبدالرحمن سلفی امتیاز فاران سے اظہار افسوس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور صوبائی سیکریٹری اطلاعا ت مجاہد چنا نے امیرجماعت غرباء اہل حدیث مولانا عبدالرحمان سلفی کی صاحبزادی اورکراچی پریس کلب کے سابق صدر امتیازفاران کی ہمشیرہ کے انتقال پر گھرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت،درجات کی بلندی اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔صوبائی امیر نے ژوب میں مسافربس کو حادثہ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر بھی دلی دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔