مزید خبریں

حیدرآباد اسمال ٹریڈرز کی مجلس عاملہ کے انتخابات کا شیڈول جاری

حیدرآباد (نمائندہ جسارت)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکرٹری جنرل فرقان احمد لودھی کے اعلامہ کے مطابق چیمبر کے عہدیداران اور اراکین مجلس عاملہ کے انتخابات برائے سال 2022-2023 ء کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ 12 نشستوں پر مجلس عاملہ کے انتخابات ہوں گے، مجلس عاملہ نے نعیم اسلم، محمد شریف پونجانی اور ڈاکٹر محمد یوسف پر مشتمل سہ رکنی الیکشن کمیشن کی تشکیل کی منظوری دی جس کا چیمبر نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔