مزید خبریں

لاہور ائرپورٹ پر پرندہ ٹکرانے سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

لاہور(صباح نیوز)لاہور ائر پورٹ پر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارے کو ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ائرپورٹ پر پی آئی اے کے جہاز سے ایک بار پھر پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے جہاز کی لاہور ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرناپڑی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پی آئی اے حکام کے مطابق پرندہ پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 860 سے ٹکرایا جس کے باعث کپتان نے بوئنگ 777 جہاز کی لاہور ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا دی۔ حکام نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن نقصان سے بال بال بچ گیا اور ہنگامی لینڈنگ میں طیارے کے تمام مسافر محفوظ رہے۔