مزید خبریں

روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے ذریعے 17 ہزار حجاج کی امیگریشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر 17077 حجاج کی امیگریشن کی گئی۔اسلام آباد ائرپورٹ حکام کی رپورٹ کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے ذریعے 52 فلائٹس میں 17077 حجاج اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوئے، پروجیکٹ کی پہلی فلائٹ 6 جون اور آخری 2 جولائی کو روانہ ہوئی۔ حکام کے مطابق منصوبے کے تحت پی آئی اے کی 21 فلائٹ پر 7174 مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کر کے سعودی عرب پہنچایا گیا، سعودی ائرلائن کی 17 فلائٹس کے ذریعے 6189 حجاج امیگریشن کے بعد روانہ ہوئے جبکہ نجی ائرلائن سیرین ائر 10 اور ائربلیو کی 4 فلائٹس نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔حکام کے مطابق نجی ائرلائنز کے ذریعے حج پر جانے والے 3714 عازمین کو بھی پاکستان میں امیگریشن کی سہولت فراہم کی گئیں، پروجیکٹ کا مقصد حجاج کو سعودی عرب پہنچنے پر تاخیر اور پریشانی سے بچانا تھا۔