مزید خبریں

امت مسلمہ کی کامیابی اسلامی نظام میں مضمر ہے،ڈاکٹر مجیب اللہ منصوری

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر مجیب اللہ منصور ی نے کہا ہے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام ہی چلے گا ، ہمیں ملکر اس ملک میں اللہ کے نظام کو نافذ کرنا ہو گا تما م تر مشکلات کا حل اسلامی نظام ہی میں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام لاکھا مسجد کھوکھر محلہ میں اجتماع کارکنان بسلسلہ مہم چرم قربانی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد ظہیر الدین شیخ او ر ناظم زون وسطی اصغر علی خان یوسفزئی نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کو راضی کرنا ہی زندگی کا مقصد ہے ، قرآن کے ہوتے ہوئے ہم کسی دستور کو نہیں مانتے، قرآن ہی ہمارا دستور حیات ہے ، نظام زندگی ہے ،ہمارے ذمے یہ کام ہے کہ ہم اللہ کی زمین پر اللہ کا قانون نافذ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن عمل کی کتاب ہے اس کا ہر لفظ نیکی ہے ۔قرآن کے پیغام کو عام کیا جائے اور دنیا میں قرآن کے نظام کو قائم کرنے کیلیے پوری طاقت کے ساتھ کام کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ قرآن دنیا میں نافذہونے کیلیے آیا ہے،قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی امت مسلمہ دنیا میں سرخرو ہوسکتی ہے۔ناظم جماعت اسلامی زون وسطی اصغر علی خان یوسف زئی نے کہا کہ جماعت اسلامی خدمت کا عنوان بن چکی ہے، اپنی خوشیاں قربان کرکے دکھی انسانیت کی خدمت جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے۔ جماعت اسلامی لوگوں کو اللہ رب العالمین کی بندگی کی طرف بلانے کے فریضے کی انجام دہی کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے راستے میں نکلنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے،جماعت اسلامی نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے اور ثابت کیا ہے کہ دیانتدار، بے لوث قیادت ہی عوام کے مسائل کا حل رکھتی ہے۔