مزید خبریں

شرعی عدالت فیصلے کیخلاف اپیل واپس لی جائے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور (آن لائن) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا عزیز الرحمن ثانی، قاری جمیل الرحمن اختر، مولاناعلیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، مولانا محمد اشرف گجر، مولانا خالد محمود نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے بعد وہ کون سی قوتیں ہیں جو وطن عزیز کی معیشت سے سود جیسے ناسور کو نہیں نکلنے دے رہیں، جب تک ہم اللہ اور اللہ کے رسولؐ سے چھیڑی ہوئی جنگ ختم نہیں کریں گے ہماری معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جن بینکو ں نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکی ہے وہ ہمیں غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے، ہم اپنی معیشت میں سود کو برداشت نہیں کریں گے۔ سود کی لعنت سے نکلے بغیر ہم معاشی طور پر مضبوط نہیں ہو سکتے ہمیں اپنے رب سے توبہ کر کے سود سے جان چھڑانی ہو گی۔رہنماؤں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف عدالت عظمیٰ سے اپیل واپس لی جائے۔