مزید خبریں

کاروباری اوقات میں اضافہ دانشمندانہ فیصلہ ہے ‘اسمال ٹریڈرز

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نے تاجر برادری کی جانب سے عیدالاضحی کی خریداری کے لیے 11 جولائی تک مارکیٹیں رات گئے تک کھولنے کا مطالبہ منظور کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ناصر حسین شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں بی ایم جی گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ادریس میمن اور اسمال ٹریڈرز کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید میمن کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے تاجروں کے اس مطالبے کو حکومت سندھ تک پہنچایا اور اس کو منظور کروایا اسمال ٹریڈرز کے صدر نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا سندھ حکومت پولیس کو بازاروں میں مداخلت اور تاجروں کو ہراساں کرنے سے بھی روکے۔کراچی کے عوام اور تاجروں سے متعصبانہ برتاؤ ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ کراچی نے اس سال بھی ایک کھرب 59 ارب 50 کڑوڑ ٹیکس اداکر کیسب سے زیادہ ٹیکس دینے کا شاندار ریکارڈ برقرار رکھا اس لیے حکومت سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کے تاجروں کو تحفظ دیاور کاروبار کرنے میں سہولیات فراہم کرے کراچی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو درست کیا جائے ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کرائی جائے اور مارکیٹوں حالت کو بہتر بنانے کے لئے فنڈ مختص کئے جائیں۔نیز امن و امان کی صورتحال کو بھی بہتر بنایا جائے اور تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔