مزید خبریں

ادارے نوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا، شازیہ مری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری نے کہا ہے کہ ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی آئینہ دیکھ کر خود سے سوال کریں غدار کون ہے؟۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بھارتیوں اور یہودیوں سے پیسے لینا غداری نہیں تو اور کیا ہے؟ عمران خان اداروں پر تنقید کرکے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان نے ملک کی معیشت تباہ کرنے میں کسر نہیں چھوڑی، مزید اقتدار میں رہتے تو ملک ڈیفالٹ ہوجاتا، نالائق وزیراعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی کا شکار کیا تھا۔