مزید خبریں

شہاز شریف کے فون کا ڈیٹا کانوں سے دھواں نکال دیگا، شہباز گل

اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے فون کا ڈیٹا ہی آپکے سامنے رکھ دیں تو آپکے کانوں سے دھواں نکلے گا۔ ن لیگی وزرا کی پریس کانفرن کے جواب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد سے متعلق آڈیو ٹیپ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے بارے میں ن لیگ کا اسٹریٹجک میڈیا سیل آرمی چیف کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہا ہے، یہ کوشش جاری ہے کہ ثابت کیا جاسکے کہ عمران خان فوج کا مخالف ہے۔ علاوہ ازیں اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے آخری سال میں ایف بی آر نے وصولیوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا، ہم نے نہ ٹیکس ریٹ بڑھایا نہ کوئی سپر ٹیکس، تاریخ کے سب سے زیادہ ریفنڈز بھی ادا کیے۔ انہوں نے کہا کہ شکریہ عمران خان شکریہ شوکت ترین ویلڈن ایف بی آر ویل ڈن، پاکستان تحریک انصاف معاشی ٹیم آپکی کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔