مزید خبریں

نیب کا ختم ہوناوقت کی اہم ضرورت ہے‘سعد رفیق

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہنیب کو ختم ہونا چاہیے اوروقت آئے گا جب نیب ختم ہو گی اوراحتساب کا آزاد ادارہ بنے گا اور اس پر کوئی دبائو نہیں ہوگا،عمران خان جیسے شخص سے آپ عقل کی بات کر ہی نہیں سکتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے راستہ موجود تھا کہ عام انتخابات میں چلے جاتے لیکن بتایا جائے آئی ایم ایف سمیت دنیا کے کس ملک نے نگران حکومت سے بات کرنا تھی ،پھر پاکستان کا کیا بننا تھا ،سیاست بچ جاتی لیکن ریاست نہیں بچنی تھی۔