مزید خبریں

آزادکشمیر میں کوئی قانون قرآن و سنت سے بالا تر نہیں ہو سکتا‘ سلطان محمود

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں کوئی قانون قرآن و سنت سے بالا تر نہیں ہو سکتا ،میں جب وزیر اعظم تھا تو اس سلسلے میں سیرت کانفرنس بلائی تھی اوراب بھی جلد ہی سیرت کانفرنس بلا کر دوبارہ ان چیزوں کا جائزہ لیا جائے گا کہ کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی تو نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر کشمیر ہائوس میں علما کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں مذہبی ہم آہنگی کی فضا ہے اورہمیں اسے جاری رکھنا ہے۔ بھارت میں مودی سرکار کی ترجمان نپور شرمانے حضوؐ کی شان میں گستاخی کر کے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروع کیے ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ بھی اس کے خلاف بول پڑی ہے جبکہ مودی اب بھی نپور شرما کی حمایت میں ہے جبکہ 20سے زائد مسلمان ممالک کی وزارت خارجہ نے بھارتی سفیروں کو بلا کر اس پر زبردست احتجاج کیا ہے۔اس سلسلے میں علما کرام بھی اپنا کردار ادا کریں۔