مزید خبریں

پیپلز پارٹی کل یوم سیاہ منائیگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 5 جولائی 1977ء میں پیپلزپارٹی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کراس وقت کے فوجی آمرجنرل ضیا الحق کی جانب سے مارشل لا لگانے کے خلاف پیپلزپارٹی کے تحت 5 جولائی منگل کو کراچی سمیت سندھ بھرمیں یوم سیاہ منایا جائے گا۔پانچ جولائی 1977ء کو پیپلزپارٹی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کراس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتارکرلیاگیا تھا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا اپنے مشترکہ بیان میں کہنا ہے کہ جن قوتوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹا وہی ان کے ’’ عدالتی قتل’’ میں بھی ملوث تھیں۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثارکھوڑو، سیکرٹری جنرل وقار مہدی ، کراچی ڈویژن کے صدر صوبائی وزیرسعید غنی و دیگر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں اس دن کو ہمیشہ سیاہ دن کی طور پر ہی یاد رکھا جائے گا۔