مزید خبریں

جنرل باجوہ کوشاہ عبدالعزیزمیڈل ملنے پرکمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پرعمل درآمد کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے کمانڈرانچیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو سعودی عرب کے آعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل سے نوازا ہے۔ جس سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی۔ یہ ایوارڈ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور مشترکہ تعاون کے بندھنوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے اور پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے میں جنرل باجوہ کی ممتاز کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ اس پُرمسرت موقع پر جدہ، ریاض، جیزان دممام اور دیگر شہروں میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیتوں جن میں ریاض میں منیراحمد شاد، اعجازاحمد طاہراعوان، ولید اعوان ، ارشد تبسم، امتیاز احمد، محمد وسیم، عابد شمعون، نوید الرحمن، محمد مبشر انوار، ملک محی الدین اعوان ، چودھری محمد ریاض گھمن، سردار محمد اقبال یوسف، ملک منظور حسین اعوان، خالد نواز چیمہ، ، لیاقت علی، فرحت محمود اور دیگر شامل ہیں جنرل قمر جاوید باجوہ کیلیے سعودی عرب کا اعلی ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتےکہا کہ اس اعزاز سے ہمارے سرفخر سے بلند ہوگئے ہیں۔ انھوں نے پوری قوم، افواجِ پاکستان اورخاص طور سے سپہ سالار قوم جنرل قمر جاوید باجوہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔
ولی عہد نے گذشتہ ہفتہ جدہ میں جنرل باجوہ سے ملاقات کی تھی جہاں انہوں نے دو طرفہ تعلقات، خاص طور پر عسکری شعبوں میں ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، نائب وزیر دفاع نے بھی شرکت کی۔ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور دونوں ملکوں کے کئی سینئر حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔