مزید خبریں

حیدرآباد: سماجی رہنما رب نواز کیہر اور فقیر محمد رحیم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ فرینڈز آرگنائزیشن کی جانب سے دیگر تنظیم کے اشتراک سے سماجی رہنما مرحوم رب نواز کیھر اور مرحوم فقیر محمد رحیم قریشی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر نامور ادیب‘ ایس ایف او کے چیئرمین شفیع چانڈیو نے کہاکہ جو لوگ معاشرے کی بھلائی کے لیے کام کرتے ہیں وہ یاد رکھے جاتے ہیں محمد رحیم قریشی اور رب نواز کی وفات سے ایس ایف او کو بڑا نقصان ہوا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر خان سولنگی‘ نامور شاعر عاشق سولنگی‘ فقیر محمد کے فرزند شاہ فیصل‘ رب نواز مرحوم کے فرزند رضوان کیھر‘ اعجاز سندھی‘ ڈاکٹر عزیز تالپور‘ منور سہتو‘ ایاز ابڑو‘ آغاز ظفر‘ سلیم چنا‘ خیر محمد ابڑو نے کہاکہ فقیر محمد رحیم قریشی اور رب نواز کیھر غریبوں کے ہمدرد‘ تھے تاریخ میں یہ لوگ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔