مزید خبریں

بدین: سکندر میندھرو کے انتقال پر تعزیت کیلیے پی پی رہنمائوں کی آمد

بدین(نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما سینیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو کے انتقال پر سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سینیٹر عاجز دھامراہ، حنا دستگیر سمیت دیر سیاسی سماجی کاروباری شخصیات شہریوں اور صحافیوں کی جانب سے مرحوم کے بیٹے زکریا میندھرو اور بھائی کوثر میندھرو سے تعزیت اور فاتحہ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما سینیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو کے انتقال پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سینیٹر عاجز دھامراہ، رکن صوبائی اسمبلی حنا دستگیر سمیت دیگر سیاسی سماجی کاروباری شخصیات شہریوں اور صحافیوں کی جانب سے مرحوم کے بیٹے زکریا میندھرو اور بھائی کوثر میندھرو سے تعزیت اور فاتحہ کی۔ سید قائم علی شاہ نے اس موقع پر مختصر گفتگو میں مرحوم ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو پیپلز پارٹی کا ایک قیمتی سرمایہ تھے مرحوم شہید زوالقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے قریبی اور وفادار ساتھی تھے مرحوم کی پارٹی جمہوریت ملک قوم کے لیے تاریخی اور بے شمار قربانیاں ہیں ان کی خدمات کو پیپلزپارٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہمیشہ یاد رکھے گی۔ سید قائم علی شاہ نے کہا ڈاکٹر سکندر علی میندھرو سینئر پارلیمینٹرین تھے جمہوریت کی مضبوطی پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی صوبائی خود مختاری انسانی اور شہری حقوق کے لیے اہم قانونی سازی میں افعال اور متحرک کردار ادا کیا۔