مزید خبریں

حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث پاکستان مسائلستان بن گیا،علما ء مشائخ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کے علما مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی رہنماوں پر و فیسر علامہ ڈاکٹر محمود عالم خرم آسی جہانگیری،پیر سید خرم شاہ جیلانی،فقیر ملک شکیل قاسمی،پیر سیدارشد حسین اشرفی، مفتی حفیظ اللہ ہادیہ،مولانا سلمان بٹلہ ودیگر نیکہا ہے نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کیلیے تن من دھن سب قربان کریں گے،مسلمان کیلیے نبی کی ذات سے بڑھ کرکچھ نہیں، سوداللہ اور اس کے رسول سے جنگ ہے،قادیانیوں کے ساتھ کوئی نرم گوشہ نہیں رکھاجاسکتا،بجلی کا شارت فال 7ہزار میگاوا ٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔ 14 سے 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے ہیں۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ ہر شخص اور ہر سیکٹر لوڈشیڈنگ سے متاثر ہے۔ رہی سہی کسر بجلی کے ٹیرف میں ہوشربا اضافے نے پوری کردی ہے۔ 15 ہزار تنخواہ لینے و الوں کے بجلی کے بل 40 ہزار تک آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رابطہ عوام کے سلسلے میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری سنگین قسم کی مہنگائی نے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ ملک میں چند ماہ کے دوران بنیادی اشیا کی قیمتوں کا افراط زر 32فیصد سے تجاوز کرچکا ہے۔ حکمران آئی ایم ایف سے پوچھے بغیر ایک پالیسی نہیں بناسکتے۔ تحریک انصاف اور موجودہ اتحادی حکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران جس طرح بے رحمانہ انداز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھایا گیا ہے، اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ وسائل سے مالا مال پاکستان حکمرانوں کی نا اہلیت اور غیر سنجیدہ رویے کے باعث مسائلستان بن چکا ہے۔ مہنگائی نے 13سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ اشیاء خورونوش کی قیمتیں 30فیصد تک اور بجلی 52فیصد تک مہنگی ہوچکی ہے۔ ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں 62 فیصد تک اضافہ کردیا ہے جبکہ 70فیصد ٹرانسپورٹ بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ کوئی ایک سیکٹر بھی ایسا نہیں جس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سود اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کھلی جنگ ہے جن بینکوں نے سود کیخلاف اپیل دائر کی ہے مسلمان اپنا ایمانی فریضہ سمجھ کر اور اللہ کے عذاب سے بچنے کی تدبیر سمجھ اپنے اکائونٹ ان بینکوں سے بند کروالیں، اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرنے کاکافر ہی سوچ سکتا ہے مسلمان نہیں،ختم نبوت دین اسلام کی اساس ہے کوئی مسلمان اس پر کوئی قدغن برداشت نہیں کر سکتا۔