مزید خبریں

جیکب آباد:مہنگائی سے تنگ ٹیکسی ڈارئیور سڑکوں پر نکل آئے

جیکب آباد(نمائندہ جسارت) مہنگائی کے مارے ٹیکسی ڈارئیور سڑکوں پر نکل آئے ایک احتجاجی مظاہرہ ٹیکسی اسٹینڈ سے پریس کلب تک مرزا رند، برکت کھوسو ،محمد رمضان کٹو ،مولا بخش ،گلزار، فیاض اور دیگر کی قیادت میںنکالا گیا جس میں ٹیکسی ڈرائیور یونین افرداد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہباز شریف کی اتحادی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا مظاہرین پریس کلب کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی مظاہرین نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے مہنگائی کے پہاڑ توڑ کر عوام کی چیخیں نکالی جا رہی ہیںاب گزارہ مشکل ہو گیا ہے عمران خان کی حکومت میں بھی ایسا نہیں تھا ، اب لگتا ہے کہ عمران خان کرپٹ مافیا کے خلاف تھا اس لیے اس کی حکومت کو گرایا گیا۔