مزید خبریں

کندھکوٹ:کشمور میں بھانجے نے سگے ماموں اور اُس کی بیٹی قتل کر دی

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کشمور میں لوگوں کا خون سفید ہو گیا، کشمور تھانہ کی حدود گاؤں قیصر خان چاچڑ میں بجلی نہ دینے پر چاچڑ برادری کے 2 گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بھانجے نے اپنے سگے ماموں اور اس کی بیٹی کو قتل کردیا جبکہ ایک خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا۔ بھانجے نے اپنے سگے ماموں کو قتل کر دیا اور تصادم کے دوران گولی لگنے سے اس کی بیٹی بھی جاں بحق ہو گئی۔تصادم کی وجہ بجلی کی تار نہ لگانا بتائی جا رہی ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت گھرام چاچڑ اور شاہ رو خاتون کے نام سے ہوئی ہے اور زخمیوں میں پیریں دتہ، علی گوہر اور ایک خاتون شامل ہے۔ دوسری جانب فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دونوں گروپوں میں تاحال کشیدگی برقرار ہے بڑھتی ہوئی بدامنی قتل و غارت کے واقعات کو پولیس کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔