مزید خبریں

حیدرآباد،عید سے قبل تجاوزات سیل کی مختلف علاقوں میں کارروائی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عید سے قبل محکمہ انسداد تجاوزات سیل کی مختلف علاقوں میں کارروائی‘ پہلے سامان اٹھانے اور پیسے لے کر چھوڑنے کی شکایت عام تھی اب پتھاریداروں اور ٹھیلے والوں کو پولیس کی مدد سے اٹھانے کی بھی شکایت مل رہی ہے غربت مہنگائی سے پریشان افراد کی جانب سے مزاحمت‘ کئی مقامات پر انکروچمنٹ سیل کے اہلکاروں کی درگت بنادی گئی اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے بھی عید سے قبل اپنے ہاتھ پائوں چلانے شروع کردیے درجنوں افراد کو پولیس موبائل میں بیٹھا کر نیاز اسٹیڈیم کے ساتھ بنائے گئے تھانے میں منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ رات اینٹی انکروچمٹ پولیس کی موبائل میں سوار اے ایس آئی اور پولیس اہلکاروں نے لطیف آباد کے مختلف یونٹ میں کارروائی کرتے ہوئے غریب ٹھیلے پر فروٹ اور پھل فروخت کرنے والوں کو حراست میں لے لیا اور تھانے میں بند کرتے ہوئے انہیں ایف آئی آر کاٹنے کی دھمکیاں دیتے رہے بعد ازاں ہزاروں روپے مبینہ رشوت لیتے ہوئے حراست میں لیے گئے غریب پھل فروشوں کو رہا کیا گیا سول سوسائٹی نے اینٹی انکروچمنٹ پولیس کی اس کارروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئح ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے راشی اے ایس آئی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اینٹی انکروچمنٹ سیل لطیف آباد کے اسٹاف پر ایک بار پھر مشتعل افرادکی جانب سے لطیف آباد تھانہ اے سیکشن کی حدودانکروچمنٹ سیل لطیف کے عملے پر حملے کی اطلاعات مل رہی ہیں ۔