مزید خبریں

سکھر:بلدیاتی انتخاب میں دوبارہ گنتی پیپلز پارٹی کے اُمیدوار کامیاب

سکھر( نمائندہ جسارت) بلدیاتی انتخاب میں چیئر مین، وائس چیئر مین کی 2 مزید نشستوں پر دوبارہ گنتی کے بعد پیپلز پارٹی کے اُمیدوار غیر سرکاری غیر حتمی طور پر کامیاب ، سکھر میں جہاں پی پی کے اُمیدواروںکو بڑی تعداد میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، پرانہ سکھر میں بھی اپ سیٹ سامنے آگیا ، دوبارہ گنتی کے عمل میں غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے شکست یافتہ اُمیدوار فرحان شاہ اور عبداللہ منگی 1683 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ اس سے قبل کامیابی حال کرنے والے میر مہر 1654 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے، نیو پنڈ میں یوسی10 ٹاؤن کمیٹی 2 جئے شاہ میں دوبارہ گنتی کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کی مطابق پیپلز پارٹی کے شفیق احمد پیرزادو چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔