مزید خبریں

جیکب آباد:ایدھی سینٹر کو ضعیف کی لاش ملی ، شناخت کے لیے سول اسپتال منتقل

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)ایدھی سینٹر کوایک ضعیف کی لاش ملی ہے شناخت کے لیے لاش سول اسپتال میں رکھوا دی گئی ہے۔ سول اسپتال حکام کے مطابق بوڑھے شخص کو ایک رکشے والا اسپتال لے کر آیا ضعیف نے اسپتال میں دم توڑا ،ایدھی سینٹر کے مطابق لاش کی اگر شناخت نہ ہوئی تو لاوارث قرار دے کر تدفین کر دی جائے گی ۔