مزید خبریں

ٹنڈو جام: برسات سے نمٹنے اور برساتی نالوں کی صفائی کا کام نہیں کیا گیا

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)برسات کا موسم شروع ہو چکا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق اس دفعہ شدید برسات شدید ہونے کی پیشن گوئی کی ہے لیکن ٹنڈوجام میں اس سلسلے میں کوئی انتظامات نظر نہیں آرہے نہ نالوں کی صفائی کی گئی ہے اور نہ نالیوں جب کہ برساتی جوہڑبلدیہ نے کچروں کے ڈھیروں سے بھر کر قبضہ مافیا کے حوالے کر دیے ہیں اگر اس دفعہ شدید برسات ہوئی تو عوام کو شدید مشکلات سے گزر نہ پڑے گا اور خاص کر عبدالستار ایدھی چوک تالپور محلہ میر کالونی رستم شہید روڑ میر پاڑا اسٹیشن روڑ کریم آباد مظفرآباد غریب آباد سمیت دیگر علاقے شدید متاثر ہو سکتے ہیں ویسے بھی اکثر یہ علاقے سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبے رہتے ہیں اگر برسات زیادہ ہوئی تو نواں ہٹ بازار کو سب سے زیادہ خطرہ ہے کہ اس کی دکانوں میں بھی پانی داخل ہو سکتا ہے جس کی وجہ یہاں کے دکانداروں اپنی دکانوں کے سامنے بند نما دیواریں بنانا شروع کر دیں ہیں ۔شہریوں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ برسات سے بچائوکے لیے فوری برساتی نالوں اور برساتی جوہڑوں سے قبضہ ختم کراکے انھیں صاف کرائیں تاکہ برسات کا پانی جوہڑوں میں جاسکے اور عوام کو پریشانی سے دوچار نہ ہونا پڑے۔