مزید خبریں

عید تک کاروباردیرتک کرنے کی اجازت دی جائے، انجمن تاجران سندھ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سندھ کے مرکزی رہنماؤں و صدر صلاح الدین غوری و عہدیداران نے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت سندھ تاجروں کو عید تک کاروبار دیر تک کرنے کی اجازت دے کیونکہ عید کے موقع پر رات دیر تک کرنے سے عوام کو سہولت اور تاجروں کو کام کرنے دیا جائے ہم پہلے بھی مطالبہ کر چکے ہیں کہ تاجروں کو کاروبار کرنے کے وقت میں ریلیف دیا جائے کیونکہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاجر برادری بہت پریشان ہے اور حکومت سندھ کو کوئی احساس نہیں ہے کراچی و حیدرآباد میں کاروبار میں تیزی مغرب کے بعد ہوتی ہے اور پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس بھی یہ ہی دونوں شہر دیتے ہیں۔انجمن تاجران سندھ حیدرآباد صدر صلاح الدین غوری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمان و اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تاجروں کو دیر تک کاروبار کرنے کی اجازت دیں عید کا سیزن ہے تاجروں کو کاروبار کرنے میں وقت کا ریلیف دیا جائے حکومت پنجاب نے بھی اپنے صوبے کے تاجر برادری کو دیر تک کاروبار کرنے میں عید تک ریلیف دیا ہے اور آپ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ تاجروں کو دیر تک کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔