مزید خبریں

ٹنڈو محمد خان: سہون سے لاپتا بچی کی معلومات دینے والے کو 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سید پیر محمد شاہ نے سہون سے لاپتا 3 سالہ بچی عکاشہ کی معلومات فراہم کرنے والے کو 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سید پیر محمد شاہ ریجن حیدرآباد نے ضلع جامشورو کے تھانہ سیون کی حدود سے 13 مئی کو لاپتا ہونے والی بچی عکاشہ بنت قمر الدین نائچ کی معلومات فراہم کرنے والے شخص کیلیے 20 لاکھ روپے انعام دیے جانے کا اعلان کیا اور کہاہے کہ گمشدہ بچی کی پولیس کو معلومات دینے والے شخص کا نام راز میں رکھا جائے گا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ لاپتا ہونے والی 3 سالہ بچی عکاشہ کی بازیابی میں پولیس کی مدد کریں تاکہ گمشدہ بچی کو بازیاب کرا کے اس کے والدین تک پہنچایا جاسکے۔