مزید خبریں

میرپورخاص: بلدیاتی الیکشن میں تصادم کا مقدمہ درج

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)بلدیاتی الیکشن کے موقع پر ہونے والے تنازع پر میرواہ گورچانی میں نوحانی برادری 2 گروہوں کے درمیان مسلح تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 45 سالہ منور علی نوحانی اور 2 زخمی راہگیروں ناصر آرائیں اور گلستان آرائیں جو پاک فوج کا جوان جس کی ڈیوٹی بہاولپور میں ہے اور وہ ایک ماہ کی چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا کے زخمی ہونے کے واقع کا مقدمہ عبدالقادر نوحانی کی مدعیت میں یونین کونسل غلام محمد نوحانی کے نو منتخب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی نوحانی،عالم خان نوحانی اور تین نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن میرواہ گورچانی میں درج کر لیا گیا تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔