مزید خبریں

سود کے فیصلے کو چیلنج کرنا اللہ سے اعلان جنگ ہے، اسمعیل نورانی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ممتاز عالم دین و مذہبی اسکالر مفتی محمد اسمعیل نورانی نے کہاکہ سود اللہ کی سخت ناراضگی اور 36 بار زنا کرنے کے برابر ہے۔ انسان دولت کا پجاری اور اپنی خواہش کے پیچھے چل پڑا ہے۔سود کے حوالے سے وفاقی شرعی عدالت کے تاریخی فیصلے کو بعض بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے چیلنج کرنا اللہ کے غضب کو دعوت دینااور اللہ سے اعلان جنگ ہے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شریعت کے خلاف اپیل کرنے والوں کیخلاف عدالت کو نوٹس لینا چاہیے وہ جے یو پی کے صوبائی رہنماء حاجی عبالحفیظ نورانی قریشی کی رہائش گاہ یونٹ نمبر 6 لطیف آباد 83 ویں ماہانہ درس حدیث بعنوان گھریلو سکون کی بربادی رزق میں بے برکتی سودی نظام معیشت کے حوالے سے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔مفتی اسمعیل نورانی نے کہاکہ معاشرہ میں حلال اور حرام کی تمیز ختم ہوکر رہ گئی ہے۔تجارت میں غلط راستہ اختیار کرتے ہیں، لوگ مال بنانے کے چکر میں رشتوں کو بھی پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔مفتی اسمعیل نورانی نے کہاکہ اسلام انے کے بعد کفر اور شرک دلیل کے اعتبار سے رخصت ہو گیا۔ ابھی اس کا وجود ہے دلیل کوئی نہیں۔انہوں نے کہاکہ سودی نفع خواہ کتنا ہی زیادہ کیوں نہ ہو اس انجام بہت برا اور مال میں کمی ہے۔اللہ قرآن عظیم میں فرماتا ہے کہ مومن اور صاحبان ایمان ہوتو سود کو چھوڑ دو۔اور اے ایمان والو اپنے درمیان مال کو باطل طریقے سے مت کھاؤ۔