مزید خبریں

ٹنڈو جام،بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں ابھی سے عروج پر دکھائی دے رہی ہیں پیپلز پارٹی کے مخالفین نے اپنی کمر کس لی ہے کہ وہ اس بار پیپلزپارٹی کو شکت دیں گے جب کہ پیپلز پارٹی نے اعلان کیا ہے ضلع حیدرآباد ہمارا قلعہ ہے اسے کوئی دوسرا فتح نہیں کر سکتا یوسی 63 میں پیپلزپارٹی کے انتخابی جلسے سے بالامقابلہ کامیاب ہونے والے ناظم شفقت شاہ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے سیکرٹری شاہد عباسی حیدر شاہ توفیق راجپوت غلام نبی مگسی سعید شابرانی مشتاق سپیو سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا کوئی بھی پارٹی مقابلہ نہیں کر سکتیں عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے اور 24 جولائی تیر کی کامیابی کا دن ہو گا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے جنرل کونسلر کے سامنے آزاد اُمیدوار طارق حسن جو نیجو نے ہاتھ اُٹھانے کا اعلان کیا یونین کونسل66 میں انسان دوست پینل کے انتخابی جلسے ڈاکٹر رضا محمد چانڈیو ہدایت اللہ ویسر نثار تڑ نیاز احمد رتڑ حسین بخش ویسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو دھوکوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ٹنڈوجام آج پیپلز پارٹی کی وجہ سے گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے انھوں نے اس بار عوام ووٹ کی طاقت سے اس قبضہ مافیا سے نجات حاصل کرے گی اور 24 جولائی پیپلز پارٹی سے نجات اور ٹنڈوجام کی ترقی کا دن ہو گا اسی حلقے میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے اورنگ زیب بھٹو میر خان محمد تالپور میر صوبیدار تالپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جلسے بتا رہے ہیں کہ ہم الیکشن جیت چکے ہیں 24 جولائی کو بس رسمی کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کل بھی عوام کی طاقت ہمارے ساتھ اور آج بھی عوام ہمارے ساتھ ہے اسی حلقے میں آزاد حیثیت کھڑے چیئر مین اور وائس چیئرمین کے اُمیدوار نعیم میمن رائو نوید نے ورکشاپ انجینئرنگ کالونی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام جب تک وڈیروں جاگیرداروں کو منتخب کرتی رہی رہے وہ اسی طرح مسائل کا شکار رہے گے اس دفعہ ہم نے انھیں شکست دے کر اپنے مسائل حل کرنے والے افراد کو منتخب کر نا ہو گا۔ راجونی اتحاد پینل کے ساجن سوائی اور غلام قادر مگسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوام کو سوائے نعروں کے کچھ نہیں دیا اگر اب بھی ہم نے ان سے چھٹکارا حاصل نہی کیا تھا ہم ہمیشہ ان کے غلام بنے رہے گے تحریک انصاف کے رضوان ایڈوکیٹ نے کہا عوام اب ان امپورٹڈ چہروں کو مسترد کرکے آزاد پاکستان کی طرف بڑھنے کا سفر شروع کرے ایم کیو ایم کے عمران رائو اور فدا راجپوت نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن میں حلقہ بندیا ں کرکے دھاندلی کی ہے عوام کو اپنے ووٹ کا تحفظ کرنا ہو گا اور پیپلزپارٹی کی سازش کو ناکام بنانا ہو گا جماعت اسلامی کے آزاد اُمید وار طاہر اسامہ اور عبدالحمید شیخ نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا لوگ ان لوگوں منتخب کریں جو اللہ اور اس کے رسولﷺ کی ہدایت کے مطابق چلتے ہوں یہ ہی لوگ بدلے گے اس بدبودار نظام کو اور یہ ہی مسائل کو حل کرائے گے یہ ہی ٹنڈوجام کو ترقی دیں گے ۔