مزید خبریں

برطانیہ میں کھلے عام جوہری ہتھیاروں کی منتقلی کا انکشاف

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں جوہری ہتھیار موٹر وے کے ذریعے منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جوہری ہتھیاروں کے خلاف مہم چلانے والی تنظیم کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے ٹرکوں کو کیمبریا ، لنکا سٹر اورلنکاشائرکی شاہراہوں سے اسکاٹ لینڈ کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔جوہری ہتھیاروں کو بغیرکسی نشان اورشناخت والے فوجی ٹرکوں کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ ٹرکوں میں ٹرائے ڈینٹ میزائل موجود ہونے کا بھی امکان ہے۔