مزید خبریں

امریکا میں اخبارات کا شعبہ زوال پزیر‘ ماہانہ 8اخبارات بند

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں اخبارات کا شعبہ زوال پزیر ہے۔ حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2005 ء کے بعد اوسطاً ہر ہفتے 2اخبارات بند ہوئے۔ امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے اسکول آف جرنلزم، میڈیا اینڈ انٹیگریٹڈ مارکیٹنک کمیونیکیشن کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مسئلے کی شدت کا احساس ہونے کے باوجود امریکا میں اخبارات بند ہو رہے ہیں۔تحقیق کے مطابق امریکا بھر میں 2005 ء میں شائع ہونے والے اخبارات کی تعداد 8ہزار 891 تھی جو اب کم ہو کر 6ہزار 377 رہ گئی ہے۔کورونا وبا کے دوران 2019 ء کے اختتام سے اب تک 360 اخبارات بند ہو چکے ہیں ۔