مزید خبریں

روس نے بلغاریا کو سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) بلغاریا کی جانب سے 70 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کے ردعمل میں ماسکو نے بلغاریا کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔ یورپی یونین نے کہا ہے کہ روس کا یہ اقدام اسے دنیا میں مزید تنہا کردے گا۔ یورپی یونین نے بلغاریا کو ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔