مزید خبریں

قطر میں ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات ناکام ہو گئے

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) قطر میں ہونے والے ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات ناکام ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دوحہ میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ تاہم ایران کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات کے لیے تیار ہے ، تاکہ جوہری معاہدے کی بحالی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر ماجد تخت روانچی نے سلامتی کونسل کو بتایاکہ ایرانی مذاکراتی ٹیم مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے ۔