مزید خبریں

جمہوریہ چیک نے یورپی یونین کونسل کی ششماہی صدارت سنبھال لی

پراگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جمہوریہ چیک نے 2004ء کے بعد دوسری بار یورپی یونین کونسل کی ششماہی صدارت سنبھال لی۔ اس حوالے سے جمعہ کے روز ایک باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں کئی اہم رہنماؤں کے علاوہ یورپی کمیشن کی صدر اْزولا فان ڈئیر لائن نے بھی شرکت کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق آیندہ 6ماہ میں پراگ حکومت یوکرین میں جنگ اور اس کے نتائج پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ جمہوریہ چیک سے قبل یورپی یونین کونسل کی ششماہی صدارت فرانس کے پاس تھی۔